آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی ٹیم میں 4نئے چہرے

کولمبو: زخمی کھلاڑیوں کے مسئلے سے دو چار سری لنکا کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 26 جولائی سے شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ کیلئے چار نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان ٹیم میں گیندباز استا فرنانڈو، وشوا فرنانڈو، لکشن سنداکن اور بلے باز روشن سلوا کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یہ چاروں کھلاڑی سری لنکا اے ٹیم میں شامل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں سری لنکا الیون کی کپتانی کرنے والے ملندا سری وردھنے کو حیرت انگیز طور پر ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ٹیم میں گذشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے آل راؤنڈر دھننجے ڈی سلوا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کھیلے گا۔یہ ٹیسٹ پلیکل، گالے اور کولمبو میں ہوں گے۔
ٹیم کی کمان باقاعدہ کپتان انجیلو میتھیوز سنبھالیں گے جبکہ دنیش چنڈیمل نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم اس طرح ہے: انجیلو میتھیوز (کپتان)، دنیش چنڈیمل، دمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کشل پریرا، کوشل مینڈس، دھننجے ڈی سلوا، روشن سلوا، نوان پردیپ، وشوا فرنانڈو، استا فرنانڈو، رنگنا ہیرات، دلروان پریرا، لکشن سنداکن اور سرنگا لکمل۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka introduce new faces for test against australia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply