سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے ہرایا

کولمبو: کوشال پریرا کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو یہاں پہلے ٹوئنٹی۔20 میچ میں سات گیند باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 155 رن کا مشکل اسکور کا ہدف دیا جسے سری لنکا ئی بلے بازوں نے پریرا کی قیادت میں 18.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ پریرا نے 53 گیندوں کی اپنی طوفانی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
انہوں نے کپتان اپل ترنگا (24) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 65 رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔ پریرا کی یہ ساتویں ٹوئنٹی ۔20 نصف سنچری تھی۔ دیگر بلے بازوں میں ایسیلا گنارتنے نے 17 اور سیکوگے پرسنا نے ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے 22 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف مرتضی نے چار اوور میں 32 رن دے کر دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ لیا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے بلے بازوں کی مختصر مگر مفید اننگز کی بدولت 20 اوور میں 155 رن بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سومیہ سرکار نے 29، شبیر الرحمن نے 16، ثاقب الحسن نے 11، محمد صادق حسین نے ناٹ آو¿ٹ 34 اور محمد اللہ نے 31 رن بنائے۔ سری لنکا ئی گیند بازوں میں تجربہ کار لست ملنگا کو دو اور وکم سنجیا، گنارتنے اور پرسنا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka defeat bangladesh by six wickets in first t20 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply