ریو اولمپک کے لیے شری جیش مرد ں کی اور سوشیلا خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان

نئی دہلی : ریو اولمپک کھیلوں کے لیے ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کی کپتانی تجربہ کار کھلاڑی پی آر شری جیش اور خواتین ہاکی ٹیم کی کپتانی سوشیلا چانو کو سونپی گئی ہے۔ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے صدر نریندر بترا نے یہاں پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 5اگست سے برازیل کے ریو ڈی جینرو میں شروع ہونے والے ریو اولمپک کھیلوں کے لیے ہندستان کی مرد وں کی ٹیم کی قیادت شری جیش کو سونپا گیا ہے.
مرد ٹیم کی نائب کپتانی کی ذمہ داری ایس وی سنیل کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔36 سال کے طویل وقفے کے بعد اولمپک کھیلوں کا ٹکٹ حاصل کرنے والی ہندستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی قیادت کو بوجھسوشیلا کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کا ذمہ دیپکا کو دیا گیا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sreejesh to lead indian mens hockey team to rio in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply