ایشیا کپ کے لیے ہند،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کا اعلان

نئی دہلی: ایشیا کپ کے لیے ہندوستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا نے 16کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ریگولر کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دے کر روہت شرما کو کپتان مقرر کیا ہے۔

جبکہ سری لنکا نے اینجلو میتھیوز کو،بنگلہ دیش نے مشرف مرتضیٰ کو اور افغانستان نے اصغر افغان کوکپتان مقر ر کیا ہے۔ یوں تو سرفراز احمد کو پاکستان نے کپتان مقرر کر دیا ہے لیکن ابھی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں: ہندوستان: روہت شرما(کپتان) ،شیکھر دھون، لوکیش راہل، انباٹی رائیڈو، منیش پانڈے، کیدار جاڈھو، مہندر سنگھ دھونی، دنیش کارتک، ،ہاردیک پانڈیا،کلدیپ یادو، یجوندر چاہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، جسپریت بومرہ، شردل ٹھاکر،خلیل احمد

سری لنکا:اینجلو میتھیوز(کپتان) ،کسال پریرا،کسال مینڈس،اوپل تھرنگا، دھنشک گونا تھیلاکا، تشارہ پریرہ، داسون شناکا،دھننجے ڈی سلوا،آکیلا دھننجے،دلروان پریرا، امیلا اپونسو، کسون رجیٹھا، سورنگا لکمل، دسمانتا چمیرا، لیستھ ملنگا اور دنیش چنڈی مل۔

بنگلہ دیش اسکواڈ: مشرف مرتضیٰ(کپتان)، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد متھن، لیٹن دس، مشفق الرحیم،عارف الحق، محمود اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن، نجم الاسلام ،روبیل حسین،مستفیض الرحمٰن ،ابو حیدر رونی و نجم الحسین شانتو۔

افغانستان ٹیم: اصغر افغان(کپتان) محمد شہزاد، احسان اللہ جنت،جاوید احمدی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی،محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان،نجیب اللہ زردان، مجیب الرحمٰن،آفتاب عالم، سمیع اللہ شنواری، منیر احمد،سید شہزاد ،شرف الدین اشرف اور وفادار۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Squads for asia cup 2018 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply