پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر عرفان کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کر دیا۔ عرفان اس الزام کا جواب دینے کے لیے پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے سامنے پیش ہوا تھا کہ انہوں نے یونٹ کوا س کی اطلاع کیوںنہیں دی کہ پاکستان سوپر لیگ کے دوران ایک بکی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔
فاسٹ بولر کو معطل کر کے انہیں بکیز سے رابطہ رکھنے کے الزام میں چارج شیٹ تھما دی گئی۔ انہیںہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس چارج شیٹ کا 14روز کے اندر جواب داخل کریں۔اس معاملہ کی ڈیڑھ گھنٹے تک سماعت ہوئی اور عرفان سے کہا گیا کہ وہ اپنا سیل فون اور دیگر متعلقہ اطلاعات یونٹ کو سونپ دیں۔ایسی خبریںملی ہیںکہ عرفان نے یہ عذر پیش کیا کہ چونکہ وہ اپنے والد کی علالت کے باعث ذہنی طور پر بہت پریشان تھے اس لیے یونٹ کو مطلع نہ کر سکے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spot fixing scandal pcb suspends pacer mohammad irfan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply