حکومت مختلف کھیلوں کے لئے وقتاً فوقتاً غیر ملکی کوچوں کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے:وجے گوئل

نئی دہلی: (یو این آئی) کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وجے گوئل نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت مختلف کھیلوں کے لئے وقتاً فوقتاً غیر ملکی کوچوں کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی تربیت سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل ہوسکے۔ فی الحال ا یتھلیٹکس، بیڈ منٹن، اسکواش، نشانے بازی او رٹیبل ٹینس کے لئے غیر ملکی کوچوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ایک تحریری جواب میں انھوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچوں کا انتخاب حکومت کے ذریعے تشکیل شدہ ایک کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں درج ذیل افراد شامل ہوتے ہیں۔
ایس اے آئی ڈائرکٹر جنرل بطور چیئرمین، ایم وائی اے ایس کے جوائنٹ سکریٹری (کھیل کود) بطور رکن، ڈائرکٹر / ڈپٹی ڈائرکٹر (مالیات) رکن، ایس اے آئی کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹر (ٹیم) رکن، متعلقہ کھیل سے وابستہ کوئی معروف کھلاڑی (رکن) متعلقہ قومی کھیل فیڈریشن کا صدر یا اس کا نمائندہ۔
کمیٹی کی سفارشات پر حکومت غیر ملکی کوچ کی تقرری سے پہلے غور کرتی ہے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ جہاں کہیں بھی قابل عمل ہو، کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کھلا اشتہا ر جاری کیا جائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sports minister vijay goel in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply