آسٹریلیا نے بونس پوائنٹ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو 6وکٹ سے ہرایا

گیانا : ویسٹ انڈیز کو بونس پوائنٹ کے ساتھ6وکٹ سے ہرا کر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں ہی کھیلی جارہی ٹرائینگولر سریز کا شاندار آغاز کیا۔117رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو کوئی دقت پیش نہیں آئی۔
پاور پلے کے8اووروں میں ہی وارنراور فنچ پر مشتمل آسٹریلیا کی افتتاحی جوڑی نے44رنز بنا کر ایک مضبوط بنیاد ڈال دی تھی۔ 44مجموعی اسکور پر اینڈریو فنچ19رنز بنا کر کپتان ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیوقرار دے دیے گئے۔ لیکن عثمان خواجہ نے وہیں سے آغاز کیا جہاں فنچ چھوڑ گئے تھے اور وارنر کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 41رنز بنا کر ٹیم کو منزل کے کچھ اور قریب پہنچا دیا۔
عثمان خواجہ 38گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 27رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔اگرچہ آف اسپنر سنیل نرائن نے 20ویں اور کی دوسری اور چوتھی گیند پر کپتان اسمتھ اور میکس ویل کوپویلین کی راہ دکھا کر میچ میں کچھ دلچسپی پیدا کر دی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور ویسٹ انڈیز کی میچ میں واپسی کے امکانات بہت کم تھے۔ یکے بد دیگرے دو وکٹ گرجانے سے وارنراور مشل مارش نے بہت محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور مزید کوئی وکٹ کھوئے ہدف چھو لیا۔وارنر 55گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55اور مارش 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ اندیز کے طرف سے سنیل نرائن دو وکٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ ہولڈر اور سلیمان بین کو ایک ایک وکٹ ملی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو محض 116رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز لیون، زامپا اور میکس ویل پر مشتمل اسپن اٹیک کو نہ جھیل سکا اور پوری ٹیم 32.3اووروں میں ہی آو¿ٹ ہو گئی۔ اوپنر چارلس اوربرتھ ویٹ نے بالترتیب 22اور21رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کو 100سے کم اسکورپر آو¿ٹ ہونے سے بچا لیا۔
لیون اور زامپا نے تین تین وکٹ لیے جبکہ اسٹارک کو دو اور میکس ویل کو ایک وکٹ ملی۔لیون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس جیت سے آسٹریلیا کو پہلے ہی میچ میں5پوائنٹ مل گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spinners lift australia to bonus point win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply