میتھیوز اور چنڈی مل کی سنچریوں کی بدولت سری لنکا فالو آن سے بچ گیا

نئی دہلی:سابق کپتان اینجلو میتھیوز اور موجودہ کپتان چنڈی مل کی شاندار سنچریوں کی مدد سے سری لنکا نے ہندوستان کی پہلی اننگز کے اسکور 536/7کے جواب میں9وکٹ کے نقصان پر 356رنز بنا کر فالو آن کی شرمندگی سے خود کو بچا لیا۔
حالانکہ میتھیوز کے آؤٹ ہوجانے کے بعد تیزیسے وکٹوں کے گرنے سے سری لنکا کے فالو آن سے بچنے کے امکانات بہت مدھم ہوگئے تھے لیکن چنڈی مل اپنا سفر جاری رکھا اور سنچری بنانے کے بعد دوسرے رخ پر وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتے دیکھ کر بھی خود پر قابو رکھتے ہوئے وکٹ بچانے کے ساتھ ساتھ فالو آن بچانے کے ہدف کی جانب بھی پیش رفت جاری رکھی۔
آخر کار 125ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر تیسری سلپ اور گلی کے درمیان سے گیند نکال کر باؤنڈری حاصل کی اور ٹیم کو فالوآن سے بچا لیا۔لیکن فالو آن بچانے کے ہدف تک پہنچتے پہنچتے وہ اپنے پانچ ساتھیوں کو انہیں داغ مفارقت دے کر پویلین جاتے دیکھتے رہے۔
سری لنکا نے فالو آن اور پھر لگاتار اننگز کی شکست سے خود کو بچا تو لیا لیکن اس کے باوجود کھیل کے چونکہ دو روز باقی ہیں اور چوتھے روز کے آخری سیشن سے پچ زبردست ٹرن لینے لگتی ہے اس لیے بارش نہ ہونے اور کوئی انہونی نہ ہونے کی صورت میں اس کی شکست تو نوشتہ دیوار ہو چکی ہے۔میتھیوز نے268گیندوں پر 14چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے111رنز بنائے۔ جبکہ چنڈی مل کی یہ دسویںٹیسٹ سنچری ہے۔کھیل کا وقت ختم ہوا تو چنڈی مل 341بالوں پر 18چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے147رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔
میتھیوز کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف سمارا وکرما نے ہی چنڈی مل کا ساتھ دیا اور چنڈی مل کےساتھ انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 61رنز کی پاٹنر شپ کی۔سمارا وکرما نے 61گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے33رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے آف اسپنر روی چندر اشون 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ جڈیجہ، ایشانت اور محمد شامی کو دو دو وکٹ ملے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spinners hit back after mathews chandimal tons in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply