اسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت 4عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

میڈرڈ : اسپین میں فٹبال کے امور چلانے والی تنظیم اسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر اینجل ماریہ ولر کو ان کے بیٹے گورکا ولر اور فیڈریشن کے دیگر دو اعلیٰ عہدیداران سمیت کرپشن کے الزام میں فیڈریشن کے دفتر سے گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری وکیل اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینجل ماریہ ولر کو اسپین میں ہونے والے فٹبال میچوں میں غیر مناسب انتظامات کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن سے ان کے بیٹے کو ذاتی مالی فائدہ حاصل ہوا تھا۔ اینجل ماریہ ولر اسپین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی عالمی تنظیم کے سینئر نائب صدر اور یورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
ہسپانوی پولیس کے مطابق چاروں افراد کو فٹبال میچ کے نامناسب انتظام، فنڈز کے غلط استعمال، کرپشن اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے اینجل ماریہ ولر کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیا، چونکہ یہ ہسپانوی فٹبال کا اندرونی معاملہ ہے لہذا فیفا چاہتا ہے کہ اس معاملے کی تفصیلات اسپین فٹبال فیڈریشن سے ہی طلب کی جائیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spain football boss and son arrested in corruption investigation in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply