جنوبی افریقہ۔ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ میچ بارش کی نذر

ساؤتھمپٹن: جنوبی افریقہ کے آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اس وقت مزید مدھم ہو گئے جب تواتر سے ہونے والی بارش کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کا میچ منسوخ کر دیا گیا اورجنوبی افریقہ کو ایک پوائنٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا ۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کے لیے مدعو کیا اور اس کے فاسٹ بولر شیلڈون کوٹریل نے بھی29رنز کے عوض دو وکٹ گرا کر اپنے کپتان جیسن ہولڈرکے فیصلہ کو درست ثابت کر دیا۔

لیکن اسی اثناءمیں بارش نت رخنہ ڈالا اور ایسی برسی کہ میچ منسوخ کراکے ہی چھوڑا۔جنوبی افریقہ کے لیے یہ میچ نہایت اہم تھا کیونکہ شکست کی ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات باقی رکھنے کے لیے اس میچ کو جیتنا ضروری تھا۔

لیکن بارش سے پہلے کوٹریل نے ہی ہاشم آملہ کو سلپ میں کرس گیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے جہاں ایک جانب میچ میں اپنی پہلی کامیابی کا جشن روایتی انداز میں ایک فوجی کی طرح مختصر مارچ کے بعد سیلوٹ مارکر منایا اوہیں جنوبی افریقہ کو زبردست جھٹکا دیا۔

اننگز کے ساتویں اوور میں کوٹریل نے ایڈین مارکرم کو بھی وکٹ کیپر سائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے جنوبی افریقہ کو سخت پریشانی میں ڈال دیا۔رہی سہی کسر بارش نے پوری کر دی۔اور میچ ہی منسوخ ہو گیا۔ جس نے جنوبی افریقہ کو ایک پوائنٹ سے ہی محروم کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South africa v west indies world cup match rained off in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.