آخری ٹیسٹ کا آخری دن بارش کی نذر ہوجانے سے جنوبی افریقہ نے سریز جیت لی

ہیملٹن: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن بدھ کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے ہار کے دہانے پر کھڑی مہمان ٹیم نے میچ بچانے کے ساتھ ساتھ تین میچوں کی سیریز 0۔1سے اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 175 رنز سے پچھڑنے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے پانچ وکٹ صرف 80 رن پر کھو دیئے تھے اور اس پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا اور پانچویں دن بدھ کو پورے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا اور میچ ڈرا پر ختم ہوا۔
پانچویں دن جنوبی افریقہ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 95 رن اور بنانے تھے جبکہ اس کے پانچ وکٹ باقی تھے۔ چوتھے دن کپتان فاف ڈو پلیسس 15 اور وکٹ کیپرکوئٹن ڈی کاک 15 رنز بنا کر کریز پر تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔ تیسرا ٹیسٹ ڈرا رہنے کے بعد مہمان ٹیم نے 0۔1سے سیریز اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پہلی اننگز میں انکی بہترین سنچری کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South africa take series 1 0 after rained out final day in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply