چہل کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ٹیم انڈیا چہل قدمی کرتے ہوئے سریز میں 2-0سے آگے

سنچورین: لیگ اسپن بولنگ کے جال میں بن کر جنوبی افریقہ کی اننگز32.2اووروں میں محض 118رنز پر سمیٹنے کے بعد شیکھر دھون کی ہاف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 93رنز کی غیر مفتوح رفاقت کی مدد سے ہندوستان نے دوسرا ون ڈے میچ 9وکٹ سے جیت کر 6ون ڈے میچوں کی سریز میں2-0کی سبقت حاصل کرلی۔
جیت کے لیے 119رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ محض26رنز پر جب جارح بلے باز روہت شرما فاسٹ بولر ربادا کے شکار بنے تو ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ کہیں یہ پچ ٹیم انڈیا کی راہ بھی مشکل نہ کر دے ۔لیکن دھون اور وراٹ نے بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کسی بولر کی نہیں چلنے دی اور کسی دقت اور مزید کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر 20.3اووروں میں ہی پورا کر لیا۔
روہت نے 17گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنائے جبکہ کوہلی 50گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 اور دھون 56گیندوںپر 9چوکوں کی مدد سے51رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ اس سے قبل لیگ اسپنر یجوندر چہل اور کلدیپ یادو کی تباہ کن بولنگ کے آگے جنوبی افریقہ بلے بازوں کی ایک نہ چلی ۔
اور وہ ایسے بے بس نظر آئے کہ کسی وکٹ کے لیے بھی ففٹی کی پارٹنر شپ نہ ہو سکی۔اور ابھی اسکور99ہی تھا کہ جنوبی افریقہ کی نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔ڈومینی اور زونڈو25،25اور ہاشم آملہ و ڈی کوک بالترتیب 23اور20رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ6بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے بولروں کا شکار بن گئے۔ چہل نے5اور یادو نے 3وکٹ لیے ۔بھونیشور نے ، جن کی آج سالگرہ ہے،ایک اور بومرہ نے ایک ایک وکٹ لی۔چہل کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South africa knocked over by wristspin once again in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply