ڈی کوک کی ہاف سنچری کی مدد سے جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6وکٹ سے ہرایا

پورٹ ایلزبتھ :وکٹ کیپرکوئنٹن ڈی کوک کی شاندارہاف سنچری اور کپتان ڈو پلیسس کی 43رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے مہمان سری لنکا کو 6وکٹ سے شکست دے کر 5ون ڈے میچوں کی سریز میں4-0کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ نے190رنز کا ہدف ڈی کوک کی 57گیندوں پر 51رنز کی ننگز کی بدولت 4وکٹ کے نقصان پر 32.5اووروں میں ہی پورا کر لیا۔ڈی کوک نے 6چوکے لگائے۔

وہ جس وقت ڈی سلوا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ دو تہائی منزل طے کر چکا تھا۔ جسے کپتان ڈو پلیسس نے 38گیندوںپر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43، ملر نے 33گیندوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ25اور ڈومنی نے21بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 31رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو سریز میں 4-0کی سبقت دلاکر کلین سوئپ کی جانب اسی پیش رفت رکنے نہیں دی۔

سری لنکا کی طرف سے آف اسپنر ڈی ایم ڈی سلوا 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ اس سے قبل سری لنکا پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر 39.2اووروں میں 189رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقی بولروں نے 100رنز تک پہنچنے سے پہلے ہی سری لنکا کے سات بلے بازوں کو آؤٹ کر کے اپنے کپتان ڈو پلیسس کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

ابھی سری لنکا کا اسکور97ہی تھا کہ اس کا ساتوں بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا ۔اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید سری لنکا کی ٹیم 125یا130رنز کے آس پاس ہی ڈھیر ہوجائے گی ۔لیکن اسورو ادانا نے جارحانہ انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بولروں کی ایسی خبر لی کہ سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57گیندوں پر78رنز بنا کر ایک قابل دفاع اسکور بنانے کا موقع دیا۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South africa go 4 0 up as de kock nortje reign supreme in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.