جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست دی

جوہانسبرگ: (یو این آئی) کپتان فاف ڈو پلیسس (111)، جے پی ڈومنی (82) اور رلی روسو کی (75) رنوں کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں اتوار کو 142 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 361 رن کا بڑا اسکور بنایا جس کے جواب میں عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے 37.4 اوور میں 219 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ مین آف دی میچ ڈو پلیسس نے 93 گیندوں پر دھماکہ خیز 111 رنز میں 13 چوکے لگائے۔ ڈومنی نے 58 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکے اڑاتے ہوئے 82 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلی جبکہ روسو نے 81 گیندوں پر 75 رن میں دس چوکے لگائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جان ہیسٹنگز نے 57 رن پر تین وکٹ لئے۔ آسٹریلوی اننگز میں اوپنر ڈیوڈ وارنر (50) اور ٹریوس ہیڈ (51) ہی کچھ جدوجہد کر پائے۔ آسٹریلیائی ٹیم اپنی تین وکٹ 55 رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں لوٹ سکی۔ وائینے پارنیل نے 40 رن پر تین وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South africa beat australia by 142 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply