سوڈھی کی صبر آزما اننگز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے انگلستان کو2ٹیسٹ میچوں کی سریز 1-0سے ہرا دی

کرائسٹ چرچ: اندر بیر سنگھ سوڈھی کی صبر آزما اننگز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹیسٹ ڈرا کر کے انگلستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز 1-0سے جیت لی۔382رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 8وکٹ پر 256رنز بنا کر انگلستان کو ایک یقینی جیت سے محروم کر دیا۔
ورنہ ایک موقع پر تو جب نیوزی لینڈ 219رنز پر ساتویں وکٹ سے بھی محروم ہو گیا تو نیوزی لینڈ کی شکست نوشتہ دیوار ہوتی نظر آری تھی ۔کیونکہ ابھی دن کے 31اوور باقی تھے اور ساؤتھی خرابی طبعیت کے باعث بیٹنگ کرنے آنہیں سکتے تھے۔اس لیے نیوزی لینڈ پر شکست کے بادل منڈلاتے صاف دکھائی دے رہے تھے جسے دیکھتے کیوی ٹیم کے پرستاروں نے بارش کی دعا مانگنا شروع کر دی۔
لیکن کسے معلوم تھا کہ سوڈھی اور ان کے ساتھی بلے باز ویگنر کچھ اور ہی سوچے بیٹھے ہیں۔ ان دونوں نے وکٹ بچانے کی حکمت عملی کے تحت انگلستان کے بولروں کے خلاف مزاحمت شروع کر دی اور میچ کے آخری اوور تک یہ مزاحمت جاری رہی۔ اور اس آخری اوور کی تیسری گیند پر جب بولر روٹ نے ویگنر کو آؤٹ کو ردیا تو اس وقت تک وہ سوڈھی کے ساتھ مل کر میچ ڈرا کر کے سریز1-0سے جتوانے کے لیے اپنا کردار ادا کر چکے تھے۔دونوں نے 31اوور بلے بازی کی اور 8ویں وکٹ کے لیے صرف39رنز بنائے۔
سوڈھی نے ساڑھے تین گھنٹے بیٹنگ کی اور 168گیندوںپر 9چوکوں کی مدد سے56رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔ویگنر نے ڈھائی گھنٹے سوڈھی کا ساتھ دیا اور 103گیندیں کھیل کر ایک چوکے کی دد سے صرف7رنز بنائے۔لیکن یہ 7رنز ہی نیوزی لینڈ کو 19سال بعد پہلی بار انگلستان کو کوئی ٹیسٹ سریز ہرانے میں کام آئے۔
گرینڈ ہوم نے 97گیندوں پر 6چوکوں کے ساتھ45 اور لیتھم نے گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے83رنز بنائے۔جس وقت ویگنر آؤٹ ہوئے تو وہ اننگز اور میچ کا آخری اوور تھا اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائروں نے میچ ڈرا ہونے کا اعلان کر دیا۔انگلستان کی طرف سے کرس براڈ، ووڈ اور لیچ نے دو دو اور اینڈرسن اور روٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔ٹیم ساؤتھی کو مین آف دی میچ اور ٹرینٹ بولٹ کو مین آف آدی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sodhi survives tense finish to win series for new zealand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply