پوچیفستروم: 3ہاف سنچریوں کی مدد سے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 6وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سریز میں کلین سوئپ کر دیا جنوبی افریقہ نے جے جے اسموٹس کی98گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے84اور ہنرک کلاسن کی 63گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 68رنز کی غیر مفتوح اننگز کی مدد سے 255رنز کا ہدف 45.3اووروں میں ہی پوراا کر لیا۔

کائیل ویرینے نے بھی ہاف سنچری سے تعاون دیا انہوں نے 50گیندوں پر 3چوکوں اور 3چھکوں کے ساتھ 50رنز بنائے۔اس سے قبل آسٹڑیلیا نے پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر لبوس چاگنے کی سنچری کی مدد سےمقررہ50اووروں میں6وکٹ کے نقصان پر 254رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بولروں نے محض55مجموعے پر چوٹی کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنے کپتان کونٹین ڈی کوک کے پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔

ان ابتدائی جھٹکوں سے آسٹریلیا ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے کی راہ سے اس طرح بھتکا کہ بدقت تمام250کا ہندسہ پار کر سکا۔اس اسکور تک لے جانے میں لبوس چاگنے نے سنچری بنا کر اور تین ہاف سنچری پارٹنر شپ نبھا کر اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 108گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے108رنز بنائے۔ انہوں نے ڈیکری شارٹ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے81،پانچویں وکٹ کے لیے مشل مارش کے ساتھ53 اور ساتویں وکٹ لے لیے رچرڈسن کے ساتھ64رنز کی پارٹنر شپ کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نورجے اور اسمٹس نے دو دو وکٹ لیے جبکہ ڈوپا ولین اور پہلوکووایو نے ایک ایک وکٹ لی۔اسموٹس کو مین آف دی میچ اور ہنریک کلاسن کو مین آ ف دی سریز قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *