اسمتھ کی سنچری کے بعد بارش کے باعث آسٹریلیا پاکستان ملبورن ٹسٹ کا ڈرا ہونا یقینی

میلبورن:کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آوٹ 100) رن کی بہترین سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن جمعرات کو اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 465 رن بنا کر 22 رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک 113.5 اوور میں 465 رن بنائے اور 22 رن کی برتری حاصل کرلی۔لیکن میزبان ٹیم بارش کی وجہ سے اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے سے چوک گئی اور میچ کو وقت سے پہلے ہی روکنا پڑا۔
فی الحال ٹیم کے چار وکٹ محفوظ ہیں اور بلے باز اسمتھ 100 اور مشیل اسٹارک سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اسمتھ نے 168 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے لگا کر اپنی 17 ویں سنچری مکمل کی۔ چائے کے وقفے کو تیز ہوا کی وجہ سے وقت سے پہلے کرانا پڑا۔ اس کے بعد بارش سے پھر باقی دن کا کھیل ممکن ہی نہیں ہو سکا۔ میچ کا پانچواں اور آخری دن اب اور دلچسپ ہو گیا ہے جس میں آسٹریلیا کو حریف ٹیم کو بڑا اسکور بناکر دباؤ میں لانا ہوگا تاکہ وہ سیریز پر دو۔صفر سے قبضہ کرسکے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے دن کا آغاز کل کے 278 رن پر دو وکٹ سے آگے کھیلتے ہوئے کیا تھا۔ اس وقت بلے باز عثمان خواجہ 95 اور اسمتھ 10 رن پر ناٹ آؤٹ تھے لیکن خواجہ اپنی چھٹی سنچری سے محض تین رن دور رہ گئے اور کل کے اسکور میں دو رن کا ہی اضافہ کرکے 97 رن پر وہاب ریاض کو کیچ دے کر تیسرے بلے باز کے طور پر آوٹ ہو گئے۔انہوں نے 165 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے لگائے۔
پاکستان کے لیے صبح یہ وکٹ اہم رہا لیکن اس کے بعد پیٹرسڈل اور اسمتھ نے 92 رن کی شراکت کرکے حریف ٹیم کو دباؤ میں لا دیا۔ پیٹر نے 90 گیندوں میں آٹھ چوکے لگا کر 54 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی جو ان کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں تیسرا 50 سے زائد کا اسکور بھی ہے لیکن سہیل خان نے انہیں سمیع کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت کو توڑ دیا۔ اس دوران اسمتھ نے سہیل کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اس سال کے اپنے 1000 رن بھی مکمل کر لیے۔ چھٹے نمبر کے بلے باز نک میڈنسن 22 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر میتھیو ویڈ (نو) سہیل کی گیند پر سلپ میں اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے اور دن کے آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے لیے سہیل نے 86 رن پر دو وکٹ، یاسر نے 150 رن پر دو وکٹ اور وہاب ریاض نے 135 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smith hits ton australia take lead rain comes down in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply