کیوبا کے 6والی بال کھلاڑی جنسی زیادتی کے مجرم قرار دیے گئے

ہیلسنکی: فن لینڈ پولیس نے آبروریزی کے الزام میں کیوبا کی قومی والی بال ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو حراست میں لیا ہے۔ استغاثہ کے ایک وکیل نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔وکیل نے بتایا کہ کیوبا کی ٹیم ریو اولمپکس سے پہلے جولائی میں ورلڈ لیگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے فن لینڈ آئی ہوئی تھی۔
اس دوران وہ شہر کے ایک ہوٹل میں رکی ہوئی تھی جہاں آبروریزی کا واقعہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پہلے آٹھ کھلاڑیوں کو حراست میں لیا تھا لیکن ثبوتوں کی عدم موجودگی میں ان میں سے دو کو رہا کر دیا گیا۔
مقامی عدالت نے تفتیش مکمل ہونے تک ان تمام چھ کھلاڑیوں کو پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔تاہم کھلاڑیوں نے ایسی کسی بھی صورت میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔
فن لینڈ میں آبروریزی کے الزام میں کھلاڑیوں کے حراست میں ہونے کے باوجود کیوبا کی ٹیم کو ریو اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔لیکن اولمپکس میں ٹیم کو اپنے پانچوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six cuban national volleyball team players charged with rape in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply