نیو زی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی ٹیم میں محمد سراج اور ایر اور ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد شامی اور ایشانت شامل

نئی دہلی: حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج اور ممبئی کے تسلسل سے رنز بنانے والے شریاس ایر کو یکم نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز کے لیے اعلان کی گئی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
ٹیم میں شامل کیے جانے والے یہی دو نئے چہرے ہیں۔محمد سراج آئی پی ایل میں سن رائز حیدر آباد سے کھیلتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے حالیہ دورے کے دوران اور نئیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچوں میں انڈیا اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت متاثر کیا تھا۔دوسری جانب شریاس ایر بھی گذشتہ ایک سال سے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے دروازے پر متواتر دستک دے رہے ہیں۔ انہوںنے اس سال کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف ایک پریکٹس میچ میں ڈبل سنچری اور جنوبی افریقہ میں سہ فریقی سریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ وننگ سنچری بنائی تھی۔
اشیش نہرا کو، جو یکم نومبر کو ریٹائر ہونے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں ، صرف ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جو کہ ان کے ہوم گراؤنڈ دہلی میں کھیلا جائے گا۔ اور یہی میچ ان کے انٹرنیشنل کیریر کا آخری میچ ہوگا۔ وہ بڑے خوش نصیب ہیں کہ دیگر معروف ہم عصر کھلاڑیوں کے برعکس بڑی شان کے ساتھ ریٹائر ہو رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ہی خلاف تین ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں روی چندر اشون اور رویندر جڈیجہ پر مشتمل معروف اسپن جوڑی بھی شامل ہے۔
کلدیپ یادو تیسرے اسپنر کے طو پر ٹیم میں شامل رہیں گے۔ جبکہ مرلی وجے کی واپسی کے لیے ابھینو مکند کو کو ڈراپ کر دیا گیا۔فاسٹ بولروں میں امیش یادو، محمد شامی اور ایشانت شرماکو ٹیسٹ ٹیم میں لیا گیا ہے۔ٹیم اس طرح ہے:
ٹی ٹونٹی اسکواڈ: وراٹ کوہلی (کیپٹن)، شکھر دھون، روہت شرما(نائب کپتان)، کے ایل راہل، منیش پانڈے، شریاس ایر، دنیش کارتک، ایم ایس دھونی (وکٹ کپر)، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، یجوندر چاہل، کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، اشیشی نہرا اور محمد سراج۔
ٹیسٹ اسکواڈ: وراٹ کوہلی(کپتان)، کے ایل راہل، مرلی وجے، شکھر دھون، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، وردھمان ساہا، روی چندر اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، ہاردیک پانڈیا، محمد شامی، امیش یادو، بھونیشور کمار اور ایشانت شرما۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Siraj iyer in t20 squad vijay back in test squad in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply