بلے بازوں کے خراب شاٹس بنگلہ دیش کو سیمی فائنل سے آگے بڑھنے نہ دے سکے:شکیب الحسن

برمنگھم: ہندوستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلہ میں زبردست شکست سے دوچار ہو نے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم نے انتہائی خراب شاٹس کھیلتے ہوئے وکٹ گنوائے جو اس کی ہار کا سبب بنے۔ بنگلہ دیش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن ہندوستان کے خلاف اس کی کارکردگی ’گلی کرکٹ‘ جیسی رہی اور مضبوط ٹیم انڈیا نے نو وکٹ سے اسے روند کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں اب اس کا سامنا روایتی حریف پاکستان ہوگا۔ شکیب نے میچ کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ہم نے کئی خراب شاٹس کھیلے اور آسانی سے وکٹ گنوا دیئے۔
ہم اس سے پہلے تک اچھی حالت میں تھے اور لگ رہا تھا کہ 320 سے 330 کا اسکور بنائیں گے۔ ہمارے بلے باز انفرادی طور پر سنچری بنانے کی پوزیشن میں تھے لیکن ہمارے شاٹس غلط رہے“۔ انہوں نے کہا ”ہندوستان نے کئی ڈاٹ بال کھیلے اور کیونکہ ہندوستان نے پارٹ ٹائم گیند باز کو ا ستعمال کیا تو ہمارے بلے بازوں کو لگا کہ ہم رن بنا سکتے ہیں اور اسی چکر میں ہم نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے دو وکٹ گنوا دیئے۔ وہیں سے ہم کافی دباؤ میں آ گئے“۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ایک ایسی پارٹنر شپ کی جیسی میں نے محمود اللہ کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف کی تھی، ضرورت تھی۔ ہمارے لیے سیمی فائنل جیسے بڑے کھیل میں اس طرح کا مظاہرہ کرنا کافی مایوس کن ہے اور ہم اس میچ میں اپنی ا بہترین کارکردگی کے قریب تک نہیں تھے“۔ شکیب نے ٹیم کے فیلڈروں کو بھی کافی لتاڑا۔
انہوں نے کہا ”ہمارے پاس اچھے گیند باز تھے لیکن گیند بازوں کو اس وکٹ پر کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ ہمارا مجموعی اسکور اس وکٹ پر اچھا نہیں تھا اور اس سے بھی گیند بازوں پر دباؤ بن گیا۔ لیکن ساتھ ہی ہماری فیلڈنگ بھی کافی خراب رہی“۔ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی نے اگرچہ تسلیم کیا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی اپنی ان غلطیوں سے کافی کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا ”ہمارے کھلاڑی ٹیم کی طرح کھیلے اور یہاں کوئی انفرادی طور پر الگ نہیں ہے۔ ہم ایک ٹیم کی طرح جیتتے ہیں اور ٹیم کی طرح ہی ہارتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم مضبوطی سے واپس آ جائیں گے اور ہمیں بہت آگے جانا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Silly shots against jadhav led to downfall shakib in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply