دولت مشترکہ کھیلوں میں نشانہ باز شریاسی سنگھ نے بھی ہندوستان کو گولڈ میڈل دلایا

گولڈ کوسٹ(آسٹریلیا): یہاں جاری 21ویںدولت مشترکہ کھیلوں کا ساتواں روز بھی ہندوستان کے لیے اس وقت خوشیوں کی نوید لایا جب نشانہ بازی میں شریاسی سنگھ نے ڈبل ٹریپ میں طلائی اور 50میٹر پسٹل مقابلہ میں متھروال نے کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے میڈلوں کی تعداد میں اضافہ جاری رکھا۔
اگرچہ 2014کے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی شریاسی فائنل میں96شاٹس کے ساتھ آسٹریلیا کی ایما کوکس کے ساتھ برابری پررک گئیں۔
لیکن شوٹ آف میں انہوں نے کوکس کو96+2مارجن سے شکست دے کر گولڈ میڈل ہندوستان کے لیے جیت لیا۔نشانہ باز اوم متھروال نے 50میٹر پسٹل مقابلہ کے فائنل میں201.1اسکور کیا۔ اور کانسے کے تمغے کے حقدار بنے۔
گولڈ میڈ آسٹریلیا کے ڈینیل ریپاچولی کو ملا جنہوں نے 227.2اسکور کیا۔نقرئی تمغہ بنگلہ دیش کے شکیل احمد نے220.5اسکور کر کے حاصل کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shreyasi singh wins double trap gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply