دہلی نے سنسنی خیز میچ میں گجرات کو 2وکٹ سے ہرا کر آئی پی ایل10کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر کر لی

کانپور: شرئیا ایر کی طوفانی اننگز کی بدولت دہلی ڈیر ڈیولس نے گجرات لائنز کو دو وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل سیزن دس کی پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کر لی ۔ اب وہ12میچ کے بعد 10پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پرآگئی ہے جبکہ گجرات لوائنز اور رائل چینلجرز بنگلور بالترتیب 7ویں اور8ویں نمبر پر ہیں۔ اگرچہ دہلی کے لیے راہ اس وقت بڑی کٹھن ہو گئی تھی جب محض 121رنز پر اس کے چھ چوٹی کے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے۔جبکہ ہدف میلوں دور اور اوورز قریب الختم تھے۔ لیکن ایر کو آسٹریلیائی در آمدکمنز کی شکل میں ایک ایسا شریک اننگز مل گیا جس نے 13گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے ایر کے ساتھ مل کر 33گیندوںپر 61رنز بنا کر دہلی کے کپتان ظہیر خان کو جیت کی خوشبو سونگھا دی۔لیکن آخری اوور کی دوسری گیند پر جب جیت کے لیے مزید سات رنز درکار تھے فاسٹ باؤلر بیسل تھمپی نے ایر کو زبردست یارکر سے کلین بولڈ کر کے دہلی کے خیمہ میں افسردگی اور مایوسی کی لہر دوڑا دی۔
لیکن تیسری اور چوتھی گیند پر امیت مشرا نے دو چوکے لگا کر اس مایوسی کو گجرات لوائنز کے خیمہ میں شکست کے ساتھ منتقل کر دیا۔ ایر اگرچہ 96رنز پر ، جو انہوں نے15گیندوں پر 15چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے تھے،محض چار رنز کے فرق سے سنچری سے محروم رہ گئے ۔ لیکن جیت کا باعث بننے والی ان کی یہ اننگز پوری ٹیم اور دہلی ٹیم کے پرستاروں کے لیے ڈبل اور ٹریپل سنچری سے کم نہیں تھی۔اس سے قبل آرون فنچ (69) کی شاندار نصف سنچری اور دنیش کارتک (40) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 92 رن کی ساجھیداری کی بدولت گجرات لائنز نے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف گرین پارک میدان میں آئی پی ایل 10 میچ میں بدھ کو پانچ وکٹ پر 195 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔
کانپور کے گر?ن پار? میں آئی پی ایل 10 کے اس مقابلے میں دہلی ڈیر ڈیولس نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گجرات کے تین وکٹ ساتویں اوور تک 56 رن پر گر جانے کے بعد کارتک اور فنچ نے چوتھے وکٹ کے لئے 9.4 اوور میں 92 رن جوڑ ڈالے۔ فنچ نے 39 گیندوں پر 69 رنز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ اس شراکت داری میں کارتک کی شراکت 36 اور فنچ کا 49 رہا۔ ٹاس ہارنے کے بعد گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ڈیون اسمتھ صرف آٹھ رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت گجرات کا اسکور 21 رنز تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریزرو میں رکھے گئے کپتان سریش رائنا پانچ گیندوں میں چھ رن بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ .نوجوان اوپنر سے ایشان کشن نے 25 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 34 رن کی اننگ کھیلی۔
لیگ اسپنر امت مشرا نےایشان کو کپتان ظہیر خان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ گجرات کا تیسرا وکٹ 6.3 اوور میں 56 کے اسکور پر گرا لیکن اس کے بعد کارتک اور فنچ نے سوجھ بوجھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہترین شراکت کی۔ کپتان رائنا کی طرح چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریزرو میں رکھے گئے وکٹ کیپر کارتک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رن بنائے۔ کارتک کا وکٹ 17.1 اوور میں 148 کے اسکور پر گرا کارتک کو کارلوس بریتھویٹ نے کوری اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ فنچ نے پھر رویندر جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 32 رنز کی شراکت کی۔ فنچ 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر محمد سمیع کا شکار بنے۔ شامینے فنچ کو بولڈ کیا۔ اس وقت گجرات کا اسکور 180 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ جڈیجہ (ناٹ آؤٹ 13) اور جیمز فا?نر (ناٹ آؤٹ 14) نے گجرات کو 195 تک پہنچایا۔ دہلی کی جانب سے محمد شامی نے 36 رن پر ایک وکٹ، پیٹ کمنز نے 38 رن پر ایک وکٹ، امت مشرا نے 27 رن پر ایک وکٹ اور بریتھویٹ نے 38 رن پر ایک وکٹ لیا۔

Title: shreyas iyer 96 stuns lions in 196 chase | In Category: کھیل  ( sports )
Tags:

Leave a Reply