نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور کے میچ میں ہرا کر آسٹریلیا نے ٹی20-کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا

آکلینڈ:کپتان ڈیوڈ وارنر اور ان کے ساتھ افتتاحی بلے باز شارٹ کی طوفانی ہاف سنچریوں اور ان دونو ں کے درمیان محض51گیندوں پر 121رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت آسٹریلیا نے بڑے اسکور والے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 5وکٹ سے ہرا کر ٹرائینگولر سریز میں انگلستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن رکھے۔
244کے ہدف کو 19ویں اوور میں ہی اوور میں پورا کر کے آسٹریلیا نے سب سے بڑے اسکور کا کامیاب تعاقب کر کے ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ بھی کیا۔ اس میچ میں مجوعی طور پر38.5اووروں میں11وکٹ کے نقصان پر 488رنز بنے۔
244کے تعاقب میں آسٹریلیا نے وارنر اور شارٹ کے بعد میکس ویل کے14گیندوںپر تین چوکوں اور دو چھکوںکی مدد سے31اور فنچ کے14گیندوںپر تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوںکے ساتھ36رنز کی مدد سے 18.5اووروں میں ہی ٹارگٹ پورا کر لیا۔وارنر نے 24گیندوں پر 4چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 59رنز بنائے جبکہ شارٹ نے 44گیندوں پر 76رنز بنائے جس میں انہوں نے 8چوکے اور 3چھکے لگائے۔
نیوزیلینڈ کی طرف سے بولٹ،ساؤتھی، سوڈھی اور گرانڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے افتتاحی بلے باز مارٹن گپتل کی 54بالوں پر چھ چوکوں اور 9چھکوںکی مدد سے105اور ساتھ افتتاحی بلے باز منرو کی 33گیندوںپر چھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ76 رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 243رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن اور تائی نے دو دو اور اسٹانلیک اور آگار نے ایک ایک وکٹ لی۔ شارٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: short warner pull off world record t20 chase | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply