سوائے بابر اعظم کے کسی بلے باز نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی:شعیب اختر

اسلام آباد: منگل کے روز آسٹریلیا سے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہارجانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ سوائے بابر اعظم کے کسی بلے باز نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ میں پاکستان خاص طور پر بابر کے لیے جس نے دونوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،مایوسی محسوس کر رہا ہوں۔

پاکستانی کپتان نے پہلے ٹی ٹونتی میچ میں ،جو بارش کی نذر ہو گیا59ناقابل شکست رنز بنائے تھے اور دوسرے ٹی ٹونٹی میں جو پاکستان7وکٹ سے ہار گیا 38گیندوں پر 50رنز بنائے۔مجھے اس بات کا بہت دکھ و صدمہ ہے کہ بابر کی محنت اکارت گئی۔

راولپنڈی ایکسپریس سے پکارے جانے والے شعیب اختر نے کہا کہ وکٹ بہت سخت تھی اور اس میں اچھال تھا۔ گیند اچھل کر اتنی اونچائی تک آرہی تھی کہ عمدہ شاٹ کھیلے جا سکتے تھے لیکن پاکستانی بلے بازوں نے اس کا وکئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی پاکستان بلے باز نے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ نہیں کیا۔ہمارے بلے باز حارث سہیل، فخر زماں اور محمد رضوان میں وہ ذہنی بالیدگی و پختگی نہیں آئی ہے جس کا مظاہر آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے کیا ہے۔

شعیب نے کہا کہ پہلے میچ میں رضوان خوب کھیلے لیکن دوسرے میچ میں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ عجلت میں ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر نے بہترین بولنگ کی البتہ طویل وقامت فاسٹ بولر محمد عرفان بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پریشانی محسوس کر رہے ہیں۔ٹیم انتظامیہ کو عرفان کو تیم میں شامل کرنے سے پہلے ہر پہلو سے سوچ بچار کرنا چاہئے تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shoaib akhtar says no batsman showed responsibility like babar azam in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.