انضمام الحق کو بولنگ کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر

انضمام الحق کو بولنگ کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر
کراچی:(یو این آئی)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق طوفانی گیند باز شعیب اختر نے اپنی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار انضمام الحق کو آؤٹ کرنا کسی بھی بولر کیلئے سب سے مشکل بتایا ہے۔
42 سالہ شعیب نے یہاں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہاکہ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران دنیا بھر کے بہت سے بہترین بلے بازوں کے خلاف بولنگ کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ انضمام کو گیند پھینکنا اور انہیں آؤٹ کرنا سب سے مشکل تھا ۔
100 میل فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکنے کی طاقت رکھنے والے شعیب نے کہا کہ انضمام بیٹنگ کرتے وقت کافی محتاط تھے اور ان کا فٹ ورک اور جگہ کا تعین لاجواب تھا۔
کوئی بھی بلے باز انضمام سے زیادہ بہتر طور پر میری گیندوں کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہا۔ وہ بڑی تیزی سے بھانپ لیا کرتے تھے کہ گیند کس جگہ ٹپہ کھائے گی۔