ہربھجن اور یوراج میرے چھوٹے بھائی ہیں ،میں انہیں کیسے مار سکتا ہوں:شعیب اختر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ کی جانب سے انھیں اور یوراج کو کمرے میں گھس کر مارنے کے بیان کو مذاق قرار دیا ہے۔
شعیب اختر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہربجھن اور یوراج دونوں کا دوست ہوں اور اسلام آباد کے ہوٹل میں جو کچھ ہوا تھا وہ ایک مذاق تھا۔ 40 سالہ سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ہربھجن اور یوراج ان سے بہت چھوٹے ہیں اور پاکستان میں قیام کے دوران وہ سفری معلومات کے لیے ان کے پاس آتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جارحانہ کھلاڑی ہونے کے باوجود جو کہانی ہربھجن نے سنائی وہ بڑھا چڑھا کر کہی ہے‘ یہ میری فطرت میں شامل نہیں کہ اپنے جونیئرز کو ماروں۔ شعیب نے کہاکہ یہ ایک آرم ریسلنگ کا واقعہ تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ہندوستانی ٹی وی چینل کے ایک شو ’آپ کی عدالت میں‘ میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘شعیب اختر نے کہا تھا میں تمہارے کمرے میں گھس کر ماروں گا تو میں نے کہا کہ آجا دیکھ لیتے ہیں کون کس کو مارتا ہے اور میں ڈر گیا تھا کیونکہ وہ تگڑا اتنا تھا۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shoaib akhtar laughs off brother bhajjis claims in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply