محمد شامی ”ریورس سوئنگ کے سلطان “بن سکتے ہیں: شعیب اختر

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہےکہ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی ”کنگ آف ریورس سوئنگ“ بن سکتے ہیں۔

شعیب اختر کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لے کر جنوبی افریقی اننگز کو ہدف سے میلوں دور ڈھیر کر دینے والے محمد شامی نے ورلڈ کپ سے ہندوستانی ٹیم کے باہر ہوجانے کے بعد ان سے بات کی تھی۔

اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل کے توسط سے کہا کہ ورلڈ کپ سے ہندوستان کے باہر ہوتے ہی شامی نے ان سے بات کی وہ بہت پشیماں نظر آرہا تھا کہ وہ ٹیم کے لیے کچھ نہیں کر سکا۔میں نے اس سے کہا کہ دل چھوٹا نہ کرو اپنی فٹنس برقرار رکھو۔

شعیب نے مزید کہا کہ انہوں نے شامی سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ایک زبردست فاسٹ بولر بنے وہ ریورس سوئنگ کے فن سے واقف ہے اور میں نے اس سے کہا کہ وہ ریورس سوئنگ کا سلطان بن سکتا ہے۔

پاکستانی بولروں سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ شامی کو دیکھیے۔ وشاکھا پٹنم میں ایک ایسی پچ پر جو خالص بیٹنگ پچ تھی اس نے ریورس سوئنگ کی مدد سے پانچ وکٹ لیے ۔

لیکن افسوس ہمارے پاکستانی فاسٹ بولروں نے کبھی مجھ سے معلوم نہیں کیا کہ وہ اپنی بولنگ میں سدھار کیسے لا سکتے ہیں لیکن شامی جیسے ہندوستانی ہندوستانی بولرزمجھ سے مشورے کر رہے ہیں ۔جہاں تک میرے ملک کا تعلق ہے یہ بڑی افسوسناک صورت حال ہے۔

واضح ہو کہ وشاکھا پٹنم میں جس پچ سے رنز ابل رہے تھے اس پر شامی نے اپنی ر یورس سوئنگ بولنگ سے انکش لگایا بلکہ پانچ بلے بازوں کو اپنا شکار بنا رک ہندوستان کو203رنز سے شاندار کامیابی سے بھی ہمکنار کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shoaib akhtar believes this indian fast bowler can become the king of reverse swing in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.