پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بیٹاتولد

لاہور :(یو این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔شعیب اختر نے اس خبر کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور لکھاکہ میں یہ بتاتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ مجھے اور میری بیگم کو اللہ نے ایک صحت مند بیٹے سے نوازا ہے۔
شعیب نے مزید لکھاکہ دونوں خیریت سے ہیں، ایک زندگی کو اس دنیا میں لانا واقعی سب سے بڑا معجزہ ہے، راولپنڈی ایکسپریس اب ایک والد ہیں۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں لکھاکہ سب سے قیمتی کیچ میرے ہاتھوں نے آج پکڑا ہے۔
شعیب اختر کو اس موقع پر ان کے دوستوں نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر کی شادی 23 جون 2014 کو ہری پور میں رباب نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔
سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ میچوں میں 178 اور 163 ایک روزہ میچوں میں 247 وکٹیں حاصلکی ہیں۔انہیں کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shoaib akhtar becomes proud papa of a baby boy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply