شکھر دھون آسٹریلیا کے ماضی کی کامیابیوں کی ہمسری کرنے کے خواہاں

رانچی:ٹیم انڈیا کے افتتاحی بلے باز شکھر دھون نے کہا ہے کہ اس وقت ہندوستانی ٹیم ایسے نئے خون و تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ٹیم انڈیا کو کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔ اور ان کی خواہش ہے کہ ٹیم انڈیا اس مقام پر پہنچ جائے جہاں ماضی میں آسٹریلیا کے ٹیمیں براجمان رہا کرتی تھیں۔
انہوں نے جھارکھنڈ کے دارالخلافہ رانچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم انڈیا کی جیت کے حوالے سے کہا کہ اگر ہدف اس سے بھی بڑا بھی ہوتا تو بھی ان کی ٹیم جیت جاتی۔ شکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے سامنے بڑا ہدف نہیں تھا لیکن وکٹ ایسا تھا جس پر رن بنانا آسان نہیں تھا لیکن یہاں تک کہ اگر زیادہ اسکور بھی ہو تا تب بھی ہماری ٹیم جیت جاتی۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ ہدف چھوٹا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ،انہوں نے اس بات کی خوشی ظاہر کی کہ ان کے ساتھ کپتان وراٹ کوہلی نے جارحانہ اننگز کھیلی۔ شکھر نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہیں ٹیم میں واپس آنے کے بعد جیت کا مزہ چکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ، ہم اس میچ میں کچھ رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانچی کے ناظرین کو گرچہ اس میچ میں اپنے ہیرو مہندر سنگھ دھونی کو بیٹنگ کرتے ہوئے نہ دیکھنے سے مایوسی ہوئی ہو گی تاہم انہیں اپنی ٹیم کی جیت سے اطمینان ملا ہو گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shikhar dhawan wants india to emulate australias past success in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply