شکھر دھون ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے کھیل میں لنچ سے قبل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز

بنگلور: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ”گبر سنگھ“ شکھر دھون نے افغانستان کے خلاف بنگلورو میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں لنچ سے پہلے سنچری بنا کر کے پہلے ہی دن کے کھیل میں لنچ سے قبل سنچری بنانے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی، پاکستان کے سابق افتتاحی بلے باز ماجد خان کے بعد ایشیا کے دوسرے اور ہندوستان کے پہلے بلے باز ہونے کا عزاز حاصل کر لیا۔

وہ لنچ کے وقت104رنز پر غیر مفتوح رہ کر لنچ لے رہے تھے۔انہوں نے 26ویں اوور کی پانچویں گیندپر رشید خان کی گگلی کو مڈ آف اور ایکسٹرا کور کے درمیان سے باؤنڈری پار کرا کے اپنی سنچری مکمل کی۔

انہوں نے سنچری کے لیے 87گیندوںکا سامنا کیا اور 19چوکے اور 3چھکے لگائے۔ان سے قبل ٹیسٹ میچوں میں پہلے ہی روز لنچ سے قبل سنچری بنانے والے دیگر بلے بازآسٹریلیا کے ٹرمپر،میکارنی،بریڈ مین اور ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے ماجد خان ہیں۔

ماجد خان نے یہ اعزاز 1976میں حاصل کیا تھا جو نصف صدی تک بلا شرکت غیرے ان کو حاصل رہا۔2016میں وارنر نے ان سے یہ اعزاز چھن تو لیا لیکن لنچ سے قبل سب سے زیادہ رنزبنا نے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن سے بے دخل نہ کر سکے اور صرف100رنز ہی بنا سکے تھے۔

Title: shikhar dhawan scores century before lunch in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply