ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے شرجیل اور سمیع قومی ٹیم میں شامل

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میںکھیلے جارہے ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے شرجیل خان اور محمد سمیع کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔ جبکہ خالد لطیف کو صرف ورلڈ ٹی 20کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔قومی ٹیم میں یہ تبدیلی پاکستان میں کھیلی جارہی پاکستان سوپر لیگ کے دوران بابر اعظم اور رمان رئیس کے زخمی ہوجانے کے باعث کی گئی ہیں۔پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم کے بائیں کلائی کی ہڈی میں بال آگیا۔جسکے باعث انہیںچار ہفتہ کا آرام بتایا گیا۔اعظم کے ینائیٹڈ کے ساتھی کھلاڑی رمان رئیس کے پٹھے کھنچ گئے ہیں اور وہ اپنی فٹنس حاصل کرنے میںمصروف ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharjeel sami receive pakistan call up for asia cup world t20 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply