شرجیل کی طوفانی سنچری اور عماد و عمر گل کی تباہ کن بولنگ سے پاکستان نے آئرلینڈ کو 255رزن سے ہرایا

ڈبلن: شرجیل خان کی شاندار سنچری کے بعد فاسٹ بولر عمر گل اور لیفٹ آرم اسپن بولر عماد وسیم کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے پاکستان نے آئر لینڈ کوپہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 255رنز سے شکست دے دی۔ 338رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئر لینڈ کا کوئی بلے باز عمر گل اور عماد وسیم کے خلاف کامیاب مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم محض82رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جی سی ولسن 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عماد وسیم نے5.4اوورز میں14رنز کے عوض 5اور عمر گل نے 5اووروں میں 23رنز دے کر تین وکٹ لیے جبکہ محمد عامر اور محمد نواز کو ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ میچ میں47اووروں میں 6وکٹ پر337رنزبنائے ۔
شرجیل نے صرف86گیندوں پر 16چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے152، شعیب ملک نے 37گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھوں کے ساتھ57ناٹ آؤٹ اور محمد نواز نے 50گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے53رنز بنائے۔
محمد حفیظ اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور300کے پار کرنے میں بالترتیب37اور29رنز سے تعاون دیا۔آئر لینڈ کی جانب سے میکارتھی4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔شرجیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharjeel khan 152 ireland 82 all out in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply