اے ٹیم کے ساتھ انگلستان کا دورہ بہترین کارکردگی کا سبب بنا: شرجیل

ڈبلن: (یو این آئی)آئرلینڈ کے خلاف 152 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے شرجیل خان نے اپنی اس کارکردگی کی وجہ اے ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ کو قرار دیا ہے۔
پاکستان نے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 255 رنز کے ریکارڈ مارجن سے فتح حاصل کر کے سیریز میں بھی 0۔1 سے برتری حاصل کر لی۔27 سالہ بلے باز نے تین سال قبل اپنے ایک روزہ ڈیبیو پر 61 رنز کی اننگ کھیلی لیکن پھر اگلے میچوں میں محض 123 رنز بنانے کے سبب اگست 2014 میں وہ اپنی جگہ سے محروم ہو گئے۔
تاہم جمعرات کو انہوں نے ایک روزہ میچز کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کا جشن مناتے ہوئے 152 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کا اسکور 337 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharjeel grateful for english lessons in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply