کوئٹہ گلیڈئیٹرز اس بار پاکستان سوپرلیگ کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی: شین واٹسن

دبئی: آسٹرلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن کے مطابق پاکستان سوپر لیگ( پی ایس ایل) میں معروف کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر اور ڈریسنگ روم میں ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھرنے کا موقع ملے گا۔
اسلام آباد سے کوئٹہ گلاڈئیٹرس میں شامل ہونے والے شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والی کوئی ٹیم کمزور نہیں۔اور خاص بات یہ ہے کہ فاسٹ اور اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ کا امتزاج بھی اس لیگ کا حسن ہے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی سے متعلق سوال پر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں زبردست کھلاڑی ہیں اور کوشش ہے کہ کوئٹہ اس بار پی ایس ایل کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانی کرکٹ شوقین اپنی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ترس رہے ہیں کیونکہ وہ بھی کرکٹ کے اتنے ہی دلدادہ ہیں جتنا کہ ہم آسٹریلیائی ہیں۔
پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان آنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا، میرا فیصلہ اکیلے کا نہیں ہوگا بلکہ اس میں پوری فیملی کی رائے شامل ہوگی۔ہمیں یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ ہر شخص محفوظ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shane watson says psl incredible opportunity for up and coming pak cricketers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply