محمد شامی کی جگہ نودیپ سینی کو افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا میں شامل کر لیا گیا

چنڈی گڑھ:(اسپورٹس رپورٹر)افغانستان کے خلاف کرناٹک کے شہر بنگلور میں 14 جون سے شروع ہونے والے واحدد ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولر محمد شامی یو یو فٹنس ٹیسٹ کلیر نہ کر سکے ۔ اور انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ ہریانہ کے فاسٹ بولر نودیپ سینی کو شامل کر لیاگیا۔

سینی کے حوالے سے کہا جاتا ہے اس وقت وہ ہندوستان مین دستیاب تمام فاسٹ بولروں میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہیں۔ اور رنجی ٹرافی میں انہوں نے تسلسل سے جو عمدہ پرفارمنس دی ہے اس کی بنیاد پر ان کا سلیکشن عمل میں آیا ہے۔جس وقت سینی کا سلیکشن ہوا تو وہ کرنال میں ہی تھے۔ انہیں کرکٹ بورڈ کی طرف سے فون پہنچا اور فوراً ہی بنگلور پہنچنے کہا گیا۔

سینی نے کہا کہ انہیں امید تو تھی کہ ایک روز وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنی جلدی یہ موقع مل جائے گا۔

Title: shami fails yo yo test navdeep saini gets maiden test call up | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply