ثاقب الحسن کے 10وکٹ کی بدولت بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی

ڈھاکہ: آل راو¿نڈر ثاقب الحسن نے اس وقت بنگلہ دیش کی کرکٹ تاریخ میں ایک زریں باب کا اضافہ کر دیا جب انہوں نے یہاںکھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں شاندار آل راو¿نڈ کھیل (84رنز اور میچ میں دس وکٹ) کا مظاہر کر تے ہوئے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم پر اپنی ٹیم کو 20رنز سے شاندار کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔265رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں اگرچہ ایک موقع پر آسٹریلیا 3وکٹ کے نقصان پر 171رنز بنا کر منزل کے بہت قریب پہنچ چکا تھا اور صرف اس بات کا انتظار تھا کہ آسٹریلیا یہ میچ کتنی وکٹ سے جیتے گا۔لیکن 171کے ہی اسکور پر ثاقب نے کپتان اسمتھ کو وکٹ کیپر مشفق رحیم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کراکے پانسہ ہی پلٹ دیا ۔ کیونکہ اس کے بعد انہوں نے میکسویل جیسے جارح بلے باز کو بھی پویلین واپس بھیج کر آسٹریلیا کو ایک اور زبردست جھٹکا دیا۔ رہی سہی کسر تاج الاسلام اور مہدی حسن نے باقی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پوری کر دی ۔آسٹریلیا کی جانب سے افتتاحی بلے باز وارنر نے شاندار سنچری بنائی لیکن وہ کسی کام نہ آئی۔جبکہ یہ اس ٹیسٹ میچ کی واحد سنچری تھی۔وارنر نے 135گیندیں کھیلیں اور 16چھکوں اور ایک چھکے کی مدد سے112رنز بنائے۔ کپتان اسمتھ نے37اور کمنز نے ناقابل شکست 33رنز بنائے۔ ثاقب نے 85رنز کے عوض5اور تاج الاسلام نے60رنز دے کر 3وکٹ لیے ۔مہدی حسن کو دو وکٹ ملے۔ثاقب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے یہ بات یقینی کر لی کو وہ دو ٹیسٹ میچوں کی یہ سریز ہارے گا نہیں۔ اور یہ اس کی کرکٹ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ اس نے کسی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ سریز برابر کی ہے۔ثاقب الحسن نے پہلی اننگز میں بھی پانچ وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ پہلی اننگز میں84رنز بھی بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shakib stars with ten for in historic bangladesh win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply