شکیب الحسن کی انگلی کا زخم مندمل،نداہاس ٹرافی کے آخری لیگ میچ کے لیے کولمبو پہنچے

کولمبو: میزبان سری لنکا کے خلاف نداہاس ٹرافی کے اہم میچ کے لیے آل راؤنڈرشکیب الحسن جمعرات کو کولمبو پہنچ کر بنگلہ دیش اسکواڈ میں شامل ہو جائیںگے۔
جمعہ کو کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم ٹرائینگولر سریز کے فائنل میں ہندوستان کے مدمقابل ہو گی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے مطاب شکیب الحسن کی چھنگلیا میں لگی چوٹ کا اثر زائل ہو گیا ہے او ر وہ جمعرات کی سہ پہر تک کولمبو پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش بدھ کے روز ہندوستان کے خلا ف میچ ہا ر گیا تھا جس کے باعث اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو ہرانا ضروری ہوگیا ہے۔
شکیب الحسن کی واپسی سے بنگلہ دیش کی بولنگ کے ساتھ بیٹنگ لائن اپ بھی مضبوط ہو جائے گی ۔ وہ نگراں کپتان محمود اللہ سے قیادت بھی اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔جو شکیب کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔
27جنوری کو ٹرائینگولر سریز کے فائنل میںسری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئےشکیب الحسن کی انگلی زخمی ہو گئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی گھریلوسریز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

Title: shakib returns for bangladeshs knockout match | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply