شکیب الحسن کی سنچری اور داس کی طوفانی اننگز کی مدد سے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹ سے ہرایا

ٹانٹن: سینیئر بلے باز شکیب الحسن کی شاندار سنچری اور لٹن داس کی94رنز کی بہترین اننگز کی مدد سے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ایک بڑے اسکور کے مقابلہ میں سات وکٹ سے شکست دے کر ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

شکیب الحسن نے99گیندوں کی اپنی اننگز میں 16 چوکوں کی مدد سے 124رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔جبکہ لنٹن داس 69گیندوں پر 94رنز بنا کر غیر مفتوح رہے ۔انہوں نے 8چوکے اور چار چھکے لگائے۔اور شکیب الحسن کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے189رنز کی پارٹنر شپ کی۔افتتاحی بلے باز تمیم اقبال 48رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔انہوں نے53گیندں کا سامنا کیا اور6چوکے لگائے۔اس سے قبل3ہاف سنچریوں کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے مقررہ50اووروں میں 8وکٹ پر 321رنز بنائے۔

لوئس نے 67گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 70اور ہٹ مائر نے 26گیندوں پر 4چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے50رنز بنائے جبکہ ایس ہوپ صرف4رنز کے فرق سے سنچری سے چوک گئے۔ انہوں نے سست بلے بازی کرتے ہوئے 121گیندوں پر 96رنز بنائے اور صرف4چوکے اور ایک چھکا لگایا۔لیکن ہٹ مائر اور کپتان ہولڈر نے 41گیندوں پر 83رنز کا تعاون دے کر ویسٹ انڈیز کو 300کا ہندسہ پار کرانے کی راہ ہموار کر دی۔

ہولڈر نے 15گیندوں پر 33رنز بنائے اور چارف چوکے اور دو چھکے لگائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے فاسٹ بولروں مستفیض الرحمٰن اور محمد سیف الدین نے 3-3 وکٹ لیے جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹ لیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shakib liton the stars in bangladeshs record chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.