شائی کی جارحانہ بلے بازی اور کوٹریل کی طوفانی بولنگ سے ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 8وکٹ سے ہرایا

سلہٹ(بنگلہ دیش): وکٹ کیپر شائی ہوپ نے محض 16گیندوں پر شائیں شائیںہاف سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کو میزبان بنگلہ دیش پر 8وکٹ سے شاندار فتح دلا دی۔اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز 3 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں 1-0سے آگے ہو گیا۔20اووروں میں130رنز کے ہدف کو ویسٹ انڈیز نے 11ویں اوور کی پانچویں گیند پرہی پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے اس جیت کو اتنا آسان بنانے میں وکٹ کیپر شائی ہوپ کا زبردست ہاتھ رہا۔

انہون نے ساتھی افتتاحی بلے باز لوئس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے محض20گیندوں پر51رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ 51اسکور پر لوئس 11گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 18رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ہوپ کو پورن کا ساتھ مل گیا اور یہ دونوں بھیجارحانہ انداز سے بلے بازی کرتے رہے اور 8ویں اوور میں ہی100کے ہندسے کے قریب پہنچ گئے۔98کے مجموعی اسکور پر شائی ہوپ 55رنز بنا کر ایک اور لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں ڈیپ ایکسٹرا کر پر تعینات مستفیض الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس کے ساتھ ہی 240کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی ہوپ کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا۔ ہوپ نے 55رنز کے لیے23گیندیں کھیلیں اور 3چوکے اور چھ چھکے لگائے۔اس کے بعد پورن اور پال نے جیت کے بقیہ32رنز بھی اگلے تین اووروں میں پورے کر کے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹ سے جتا دیا۔پورن17گیندوں پر 3چوکوں کے ساتھ23اور پال 14بالوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کے ساتھ 28رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19اووروں میں 129رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

کپتان شکیب الحسن 43گیندوں پر8چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے61رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ8بلے باز دوہرے عدد میں پہچنے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاسٹ بولر کوٹریل 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔ جبکہ پال نے دو اور تھامس،برتھ ویٹ اور ایلن نے ایک ایک وکٹ لی۔ کوٹریل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shai hope sheldon cottrell lead west indies to dominating win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.