ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے فخر زماں اور امام الحق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ڈبلن: ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف جہاں 196رنز کے ایک بڑے مارجن سے جیت حاصل کی وہیںاس کے بلے بازوں جان کیمپ بیل اور شائی ہوپ پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے365رنز بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

حسن اتفاق سے جب ویسٹ انڈیزکے ہی عظیم بلے باز سر گیری فیلڈ سوبرس نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا تو اس کا ہندسہ بھی365تھا۔ بس اس بار فرق اتنا ہے کہ سوبرس اس اننگز میں غیر مفتوح رہے تھے جبکہ پہلے وکٹ کی یہ عالمی ریکارڈ پارٹنر شپ 365پر تمام ہو گئی۔

کیمپ بیل نے 167گیندوں پر 15چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے179اور ہوپ نے 152گیندوں پر 22چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے170رنز بنائے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے قبضہ میں تھا جو امام الحق اور فخر زماں پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے بلاوایو میں زمبابوے کے خلاف 2018میں 304رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

اس عالمی ریکارڈ شکن رفاقت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50اووروں میں 3وکٹ پر 381رنز بنائے ۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم ہدف کے آس پاس بھی نہ پھٹک سکی اور فاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک کے آگے اس طرح سپر انداز ہوئی کہ 34.4اووروں میں محض185پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے او برائین 77گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ وکٹ کیپر ولسن نے 30رنز بنائے جس کے لیے انہوں نے42گیندیں کھیلیں اور دو چوکے لگائے۔اینڈریو بالبرینی نے 35گیندوں کا سامنا کر کے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے29رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آف اسپنر نرس نے چار وکٹ لیے جبکہ فاسٹ بولروں گیبریل نے تین، کیمر روچ نے دو اور کوٹریل نے ایک وکٹ لی۔جان کیمپ بیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shai hope 170 john campbell 179 west indies rewrite odi world record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.