شہزاد کی سنچری اور ظہیر خان و محمد نبی کی تباہ کن بولنگ سے افغانستان نے نامیبیا کو اننگز سے ہرایا

نئی دہلی:یہاں گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں افغانستان نے نامیبیا کو ایک اننگز اور 36رنز سے شکست دے دی۔ نامیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی ۔لیکن آف اسپنر محمد نبی اور لیفٹ آرم چائنا مین بولر ظہیر خان کی تباہ کن بولنگ کے آگے کوئی نامیبیائی بلے باز نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم172رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔محمد نبی نے 5اور ظہیر خان نے 3وکٹ لیے جبکہ رحمت شاہ اور دولت زردان نے ایک ایک وکٹ لی۔
افغانستان نے جواب میں محمد شہزاد کی 139رنز کی اننگز کی مدد سے 334رنز بنا کر162رنز کی سبقت حاصل کر لی۔162رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز شروع کرنےوالی نامیبیا کی ٹیم ایک بار پھر افغان بولروں کے آگے بے بس دکھائی دی اور کوئی بلے بازافغانستان کے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک کے آگے نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم محض126رنز پر سمٹ گئی۔ اس اننگز میں ظہیر خان نے پانچ اور فاسٹ بولر دولت زردان نے 3وکٹ لیے جبکہ محمد نبی کو دو وکٹ ملے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahzads 139 help afghanistan defeat namibia by 36 runs and an innings in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply