شاہدآفریدی کافری لانس کرکٹر کے طورپر دنیا بھر کی مختلف کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ

کراچی:ٹیم سے باہر چل رہے پاکستان کے سابق کپتان اور طوفانی بلے باز شاہد آفریدی نے اس بات کے اشارے دیئے ہیں کہ ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو گیا ہے اور اب وہ صرف فری لانس کرکٹر کے طور پر دنیا بھر کی مختلف کرکٹ لیگ میچوں میں کھیلنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
یہاں کراچی یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ایک تقریب میں آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں تمام فارمیٹس میں کھیلا لیکن اب وہ صرف مختلف لیگ میں اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور کھیل کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔
آفریدی نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی لیکن سلیکٹرز نے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا۔ اس بات پر بھی بحث جاری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفریدی کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دے گا لیکن آفریدی نے قبول کیا کہ وہ ملک کے لئے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid afridi ready to focus on cricket leagues in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply