کیا شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی ٹیم سے بھی باہر کردیا جائے گا؟

لاہور:پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا فیصلہ کر تے ہوئے شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے دور رکھنے پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے خلاف بیان دینے کے بعد آفریدی کے ٹیم میں واپسی کا امکان انتہائی کم ہو گیا ہے اور اب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کے اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سلیکٹرز نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں مسلسل عمدہ کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے اور بابر اعظم، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد اصغر کو مستقل طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
عمراکمل اور احمد شہزاد کی واپسی کا انحصار ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کار کردگی اور روئیے پر منحصر ہے جبکہ اے ٹیم کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پول آف پلیئرز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid afridi likely to be dropped from t 20 team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply