زماں کی طوفانی اننگز اور آفریدی کی تباہ کن بولنگ سے پاکستان نے آسٹریلیا کو 47رنز سے ہرایا

ہرارے : افتتاحی بلے باز فخر زماں کی73رنز کی شاندار اننگز کے بائیں ہاتھ کے18سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کی مدد سے پاکستان نے ٹی ٹونٹی ٹرائینگولر سریز میں لیگ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو47رنز سے ہرا دیا۔

جیت کے لیے195رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شکست13ویں اوور میں ہی اسوقت نوشتہ دیوار ہو گئی تھی جب نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹاپ آرڈر کے تین بلے باز وںبشمول گذشتہ میچ میںہی 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے والے کپتان آرون فنچ کو اور شاداب خان اور فہیم اخترنے ہیڈ اور میڈنسن کو مجموعی اسکور 75پرپویلین بھیج دیا۔

وکٹ کیپر ایلکس کیری 37رنز بنا کر نمایاں رہے ۔لیکن وہ بھی ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور آسٹریلیا مقررہ20اووروں میں7وکٹ پر صرف149رنز ہی بنا سکا۔ کیری نے 24گیعنوں پر 37رنز میں دو چھکے اور دوچوکے لگائے۔افتتاحی بلے باز شارٹ نے34گیندوںپرایک چوکے کی مدد سے28، فنچ نے 11گیندوں پر3چوکوں اور اسٹوائنس نے 2چوکوں کے ساتھ15گیندوں پر16-16بنائے۔آفریدی نے 3وکٹ لیے جبکہ فہیم اور شاداب کے علاوہ محمد عامر اور عثمان خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر پاکستان نے 7وکٹ پر194رنز بنائے جس میں زمان کے 42گیندوں پر 9چوکوں اور 3چھکوں کے ساتھ73رنز کے علاوہ آصف علی کے18گیندوںپر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے37،حسن طلعت کے 25گیندوں پر 3چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ30شعیب ملک کے 15بالوں پر3چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ27اور کپتان سرفراز کے 13گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ14رنز شامل ہیں۔ آصف علی ناٹ آو¿ٹ واپس آئے۔ٹائے نے3اور رچرڈسن نے دو وکٹ لیے۔فخر زماں کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shaheen three for derails australia in 195 chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply