پاکستان نے جنوبی افریقہ کو27رنزسے ہرا کر خود کو کلین سوئپ کے داغ سے بچا لیا

سنچورین : مین آف دی میچ آل راؤنڈر شاداب خان کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی مدد سے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 27رنز سے شکست دے کر خود کو کلین سوئپ کی شرمندگی سے بچا لیا۔

ابتدائی دو میچ جیت کر جنوبی افریقہ سریز 2-0کے فرق سے پہلے ہی جیت چکا تھا۔169رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 141رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کے فاسٹ و اسپن بولنگ کے ملے جلے اٹیک کے آگے جنوبی افریقی بلے باز کچھ ایسے بے بس ہوئے کہ ابھی ٹیم نصف منزل بھی طے نہیں کر پائی تھی کہ اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ ہینڈرکس نے5،ملان نے2، ڈوسان نے41، کاسین نے 2اور کپتان ملر نے 13رنز بنائے۔ 13گیندوںپر دو چوکوں کی مدد سے10رنز بنا کر ایندرل پہلوک وایو بھی شادا ب خان کا شکار بن گئے۔

کرس مورس نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور پاکستانی بولروں پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیے لیکن اکیلا چناکیا بھاڑ پھوڑتا ۔باقی بلے باز رن ریٹ اتنا خراب کر چکے تھے کہ مورس کی29گیندوں کی اننگز کے دوران 5چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بننے والے 55رنز بھی بے سود رہے۔ اور جنوبی افریقہ کا اسکور141سے آگے نہ بڑھ سکا۔البتہ مورس اپنے 21میچوںکے کیریر کی پہلی ہاف سنچری بنانے میں ضرور کامیاب ہو گئے۔انہوں نے 55رنز بنائے۔اور غیر مفتوح رہے۔

پاکستان کی جانب سے بائیںہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے 3وکٹ لیے جبکہ شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو اور عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیا۔ بابر اعظم اور فخر زماں نے اننگز کا آغاز کیا ۔بابر اعظم نے دوسرے اوور سے ہی اپنے خطرناک ارادے ظاہر کر دیے اور بولروں کی ایسی خبر لینا شرو ع کی10گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے23رنز بنا لیے۔ لیکن11ویں گیند کو ،جو کہ آف اسٹمپ کے کافی باہر تھی، کٹ کرنے کے لیے بابر خود پر قابو نہ پاسکے اور گیند ان کے بلے کا باہری کنارہ چومتے ہوئے پوائنٹ پر تعینات ملان کی جانب گئی جنہوں نے اسے کیچ میں بدلنے میں کو ئی غلطی نہیں کی۔

لیکن بابر کے آؤٹ ہونے کے باوجود ان کے ساتھی افتتاحی بلے باز فخر زماں نے بابر کا ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور چوکے چھکوں کی بارش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کو پاور پلے کے 6اووروں میں ہی50کا ہندسہ دلونے میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زماں نے17گیندوں پر 17ہی رنز بنائے جس میں ان کے دو چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔انہوں نے ہینڈرکس کی آف اسٹمپ کے باہر جانے والی ایک گیندکو کور باؤنڈری پرچھکے کے لیے لمبی اور اونچی ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گیند بلے سے پھسل کرتھرڈ مین کی جانب گئی جہاں تعینات تبریز شمسی نے اطمینان سے گیند کے نیچے پہنچ کر فخر زماں کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

لیکن وکٹ کیپر محمد رضوان، آصف علی،شعیب ملک اور عماد وسیم نے باالترتیب 26، 25، 18،اور19رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں بتدریج اضافہ جار ی رکھا۔رہی سہی کسر شاداب خان نے 8گیندوں پر 3چھکوں کی مدد سے22رنز بنا کر پوری کر دی۔اور پاکستان نے 9وکٹ پر 168رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shadab and amir star in pakistans consolation win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment