ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق اور یونس خان اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں میں سے ایک ایک میچ دونوں ٹیمیں جیتنے کے بعد برابر ہیں جبکہ کل کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہم ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے 106 رنز سے پاکستانی ٹیم کو شکست دی ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں کپتان مصباح الحق اور یونس خان انٹرنیشنل میچ کے لئے آخری بار ایکشن میں ہوں گے جبکہ مصباح الحق کا یہ 75 واں اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ مصباح الحق اب تک پانچ ہزار 161 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 نصف اور 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔جبکہ یونس خان اپنا118میچ کھیلیں گے۔
یونس اب تک کے117ٹیسٹ میچوں کے سفر میں10046رنز بنا کر دس یا دس ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے کھاتے میں 34سنچریاں اور33ہاف سنچریاں ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Series at stake as misbah younis make last bow in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply