کندھے میں درد کے باعث سرینا ولیمس ڈبلیوٹی اے فائنلز سے باہر

نیویارک: دنیا کی نمبر دو ٹینس کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمس نے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے سال کے آخری ڈبلیوٹی اے فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ رینکنگ میں طویل عرصہ سے سرفہرست رہنے کے بعد 22 مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن سرینا کو اس سال فٹنس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہوں نے صرف آٹھ ٹورنامنٹوں میں ہی حصہ لیا ہے۔
ان کی جگہ اب جرمنی کی اینجل کیربر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔ 35 سالہ سرینا نے ڈبلیوٹی اے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا “میرے لیے یہ سال بہت مشکل رہا ہے اور اب کندھے کی چوٹ کے بعد میرے ڈاکٹروں نے مجھے گھر پر رہ کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میرے پاس ڈبلیوٹی اے ٹورنامنٹ کی سنہری یادیں ہیں۔ ” اس سال سرینا نے ووہان اوپن، چائنا اوپن اور سنسناٹی اوپن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے چند ہفتوں تک کورٹ سے باہر رہیں گی۔
سرینا کو ریو اوپن اور یو ایس اوپن میں بھی کندھے کی چوٹ کا سامنا تھا اور آخری گرینڈ سلیم میں انہیں 10 ویں سیڈڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسووا سے سیمی فائنل میں شکست جھیلنی پڑی تھی۔ امریکی کھلاڑی نے اس سال روم اور ومبلڈن میں ہی خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سال اپنا 22 واں سلیم جیتا تھا جس کی بدولت وہ اوپن ڈبلز میں ایک گرینڈ سلیم کے معاملے میں اسٹیفی گراف کے برابر پہنچ گئیں ہیں۔

Title: serena williams out of wta finals after shoulder injury | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply