نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20-میچ میں ہندوستان کو80رنز سے ہرایا

ولنگٹن : نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 80رنز سے شکست دے کر تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔

220رنز کے ہمالیائی اسکور کے تعاقب میں ہندوستان کی پوری ٹیم 19.2اوروں میں 139رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی39رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے 31گیندوں کا سامنا کیا اور5چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جبکہ شکھر دھون نے18گیندوںپر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے29، وجے شنکر نے 18گیندوں پر 2چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ27اور ہاردیک پانڈیا کے بھائی کنال پانڈیانے 18گیندوںپر20رنز بنائے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک چو کا اور ایک چھکا لگایا۔کپتان و افتتاحی بلے باز روہت شرما سمیت سات بلے باز ڈبل فیگر تک میں نہ پہنچ سکے۔

روہت ایک،رشبھ پنت4،دنیش کارتک5،ہاردیک پانڈیا4بھونیشور کمار ایک، یجوندر چاہل ایک اور خلیل احمد ایک رن ہی بنا سکے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے3وکٹ لیے جبکہ فرگوسن، سینٹنر اور سوڈھی نے دو دو واور مشال نے ایک وکٹ لی۔ٹم شیفرٹ کو 84رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دئی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈنے پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیے جانے پر ٹی ایل شیفرٹ کی43گیندوں پر 7چوکوں اور6چوکوں کی مدد سے84اور سینیئر افتتاحی بلے باز مونرو کے ساتھ ان کی 86رنز کی افتتاحی رفاقت کی مدد سے مقررہ20اووروں میں 6وکٹ کے نقصان پر 219رنز بنائے۔

مونرو نے گیندوں پر 34رنز بنائے اور دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔اگرچہ13ویں اوور میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر خلیل احمد نے شیفرٹ کوکلین بولڈ کر کے کپتان روہت شرما کو ، جو13اورں میں ہی پہاڑ جیسا اسکور دیکھ کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر کے پچھتا رہے ہوں گے،راحت کا سانس لینے کا موقع دیا۔لیکن آل راؤنڈر موز مشال نے کریز پر آتے ہی اپنی اننگز وہیں سے شروع کی جہاں شیفرٹ چھوڑ گئے تھے۔

مگر انہوں نے بالوں پر8رنز ہی بنائے تھے کہ ہاردک پانڈیا نے اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر ان کی اننگز تمام کر دی۔اور اگلے ہی اوورکی پہلی گیند پر چاہل نے کپتان ولیمسن کو بھی پویلین کی راہ ناپنے پر مجبور کر کے کیوی اننگز پر انکش لگانے کے امکانات روشن کر دیے ۔لیکن ٹیلر نے اپنے تابڑ توڑ ھملے جاری رکھے اور جب تک بھونیشور کمار انہیں پویلین بھیجتے وہ 14گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے23رنز بنا کر ٹیم کو 200کا ہندسہ پار کرنے کی راہ پر ڈال چکے تھے۔رہی سہی کسر کوگلیجین نے پوری کر دی ۔انہوں نے ہندوستانی بولروں کی ایسی خبر لی کہ صرف 7گیندوں پر 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے20رنز بنائے اور سینٹنر کے ساتھ مل کر 7ویں وکٹ کے لیے محض11گیندوںپر27رنز کی شراکت کر کے ٹیم کو219جیسا مضبوط اسکور بہم پہنچا دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seifert bowlers inflict record loss on india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment