سہواگ ایم سی سی کے تا حیات اعزازی رکن ہونے کے اعزازسے سرفراز

لندن:ہندوستان کے سابق دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ کو میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا تاحیات رکن بنایا گیا ہے۔ دو ٹرپل سنچری لگانے والے اکلوتے ہندستانی سہواگ ایم سی سی کی تا حیات رکنیت کااعزاز پا نے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے اس کلب کے چوتھے رکن بن گئے جو ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر، راہل دراوڑ اور سوربھ گنگولی پر مشتمل ہے۔
سہواگ نے 104 ٹیسٹ مقابلوں میں 49.34 کی اوسط سے 8586 رنز اور 251 ون ڈے میں 35.05 کی اوسط سے 8273 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ انہیں 19 بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 کا بھی تجربہ ہے۔انہوں نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری سال 2004 میں پاکستان کے خلاف ملتان میں اور دوسری 2005 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی میں بنائی تھی۔
ایم سی سی کے کرکٹ سربراہ جان اسٹیفنسن نے کہا کہ کلب میں نئے کھلاڑیوں کا استقبال کرنا ہمارے لئے ہمیشہ ہی خوشگوار لمحہ ہوتا ہے اور سہواگ کوئی رعایت نہیں ہیں۔ان کا پورا ?ر?ٹ کیریئر شاندار رہا ہے اور انہوں نے ایم سی سی کی بھی نمائندگی کی ہے۔وہ مکمل طور پر اس اعزاز کے مستحق ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sehwag awarded honorary life membership by mcc in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply