سپریم کورٹ نے انگلینڈ سریز کے باقی دو میچوں کے لیے بورڈ کو 1.33 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو چوتھے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے پہلے بڑی راحت دیتے ہوئے ہندوستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے باقی دو میچوں کے لیے 1.33 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی آج اجازت دے دی۔ عدالت نے تاہم بورڈ کو سیریز کے تمام ٹیسٹ میچوں سے ہونے والی کمائی کا حلف نامہ بھی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ بی سی سی آئی کو ساتھ ہی انگلینڈ سیریز کے آئندہ تین ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کے ہر میچ کے لیے 25 لاکھ روپے کی رقم بھی خرچ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت عظمی نے اس سے پہلے آٹھ نومبر کو ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے میچ منعقد کرنے سے متعلق تمام رکاوٹوں کو بھی ختم کر دیا تھا۔ عدالت نے بی سی سی آئی کو نو نومبر سے شروع ہوئے پہلے میچ کیلئے 58.66 لاکھ روپے کا خرچ برداشت کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔لیکن عدالت نے ہدایت دی تھی کہ فنڈ کا کوئی پیسہ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کو نہیں جانا چاہیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc permits bcci to spend rs 2 83 cr for remaining england series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply